ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ میں کنٹینراوربائک کی ٹکرمیں بائک سوار ہلاک

کمٹہ میں کنٹینراوربائک کی ٹکرمیں بائک سوار ہلاک

Tue, 11 Jul 2023 21:04:22    S.O. News Service

کمٹہ:11؍جولائی (ایس اؤ نیوز )کنٹینر کے بائک کو کچل کرفرارہونے کے نتیجے میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، حادثہ تعلقہ کے الوے کوڑی ہونّاؤ قومی شاہراہ 66 پر پیر رات کو پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت الویکوڑی کے مکین گنیش نائک (32) کی حٰثیت سے کی گئی ہے۔ گنیش اپنی بائک پرسوارگھرجارہاتھا جس کے دوران ایک تیز رفتار کنٹینر، بائک کوٹکر مار کر فرار ہوگئی۔ حادثے میں گنیش کے سر کو شدید چوٹ لگی اورخون زیادہ بہنے کی وجہ سے اُس کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ 

کمٹہ پولس نے جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے، پتہ چلا ہے کہ بعد میں پولس نے کنٹینر کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور جانچ جاری ہے۔

پنچر گنیش سے مشہور گنیش نائک : کمٹہ میں کئی برسوں سے پنچر کی دکان چلانے والے گنیش نائک کی موت پر کمٹہ کے عوام نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کہیں پر بھی بائک پنکچر ہوتی یا گنیش کو اس کی اطلاع دی جاتی تو وہ فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچ کر گاڑی کا پنچر نکالتا تھا۔ اپنی ایمانداری اور پھرتی بھرے کا م کی وجہ سے وہ پنچر گنیش کے نام سے مشہور تھا۔


Share: